01 جون 1971

طلباء اور طالبات کے مسائل

0 comments
فہمیدہ خاتون ۔ کوئی کتاب لے کر بیٹھتی ہوں تو الجھن ہونے لگتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم جس مکان میں رہتے ہیں یہ مکان منحوس ہے۔
جواب: مکان میں ہر گز کوئی نحوست نہیں ہے۔ یہ سب باتیں غلط ہیں۔ لاطائل باتوں سے ہٹ کر پڑھائی کی طرف توجہ دیجئے انشاء اللہ الجھن نہیں ہوگی۔

م ۔الف ، نواب شاہ: آپ نے میرے لئے وظیفہ تجویز کیا تھا ۔ لیکن باوجود کوشش کے میں صبح چار بجے اٹھنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ گھڑی میں الارم لگ کر سوتا ہوں ۔ پورا الارم بج کر ختم ہوجاتا ہے ۔ مگر مجھے پتہ بھی نہیں چلتا میں سوتا ہی رہتا ہوں۔
جواب: رات کو بارہ بجے ہی وظیفہ پڑھ کر سویا کیجئے۔

شاہ ریاض احمد: گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحان میں اچھی پوزیشن سے کامیاب ہونے کیلئے محنت کے ساتھ ساتھ سونے سے پہلے ایک سو مرتبہ یا اولی الالباب پڑھئیے ۔ مصلیٰ پر ہی آنکھیں بند کر کے یہ تصور قائم کیجئے کہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے بیٹھا ہوں یا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ تصور میں اللہ تعالیٰ سے شاندار نمبروں سے کامیابی کیلئے دعا کیجئے دعا کم سے کم دس منٹ کیجئے ۔ اس عمل کو امتحان کا نتیجہ شائع ہونے تک جاری رکھیں اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہیں آپ کی درخواست کو ضرور شرف قبولیت بخشیں گے۔ انشاء اللہ ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔